کراچی میں اساتذہ کا مردم شماری کیلئے ڈیوٹی سے انکار

Mar 14, 2023


کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میں اساتذہ نے الاؤنس کی عدم ادائیگی پر مردم شماری کے لیے ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیر کے دفتر کے باہر مردم شماری کے لیے ڈیوٹی دینے والے اساتذہ نے الاؤنس کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا ڈیوٹی الاؤنس نہیں دیا جا رہا، سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔احتجاجی اساتذہ کا کہنا تھا جب تک بنیادی چیزیں فراہم نہیں کی جاتیں اس وقت تک ڈیوٹی نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں