لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے کہا ہے کہ منسٹری آف پاپولیشن کے صوبوں کو انتقال اقتدار کے بعد پاپولیشن پروگرام ونگ اور صوبوں کے مابین رابطے کے فقدان کو دور کرنے کیلئے کنٹری انگیج منٹ ورکنگ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پروگرام کا بنیادی مقصد فیملی پلاننگ کے مربوط پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔ یہ گروپ 2016 میں یو این ایف پی اے کے تعاون سے تشکیل دیا گیا۔ اب تک اس کی کل 27 میٹنگز منعقد کی جا چکی ہیں۔ وہ گزشتہ روز اس سلسلے کی اٹھائیسویں میٹنگ سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پرخاندانی منصوبہ بندی سے متعلقہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر غور و خوض کیا گیا۔مشاورتی اجلاس میں مانع حمل کے طریقوں کے استعمال ، فیملی پلاننگ سروسز کے متعلق عوام کی آگہی میں میڈیا کا کردار، محکمے کی مانیٹرنگ اور پرفارمینس ایویلیوایشن کے معاملات زیر غور آئے۔