لاہور(نیوز رپورٹر)انٹرنپنیورشپ کے فروغ کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ’’ریجنل پلان9‘‘ پروجیکٹ کے تحت پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں انکیوبیشن سنٹر قائم کر دیاہے۔ انکیوبیشن سنٹر کا مقصد گوجرانوالہ اور قریبی علاقوں میں ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس کو اجاگر کرنا ہے۔ سنٹر میں سٹارٹ اپس کو 6 ماہ کیلئے مفت جگہ، مفت قانونی رہنمائی، ماہانہ وظیفہ، نیٹ ورکنگ کے مواقع، ماہرین سے رہنمائی و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ گوجرانوالہ کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال کے انکیوبیشن سنٹرز بھی فعال ہیں جو ہر سال 180 سے زائد سٹارٹ اپس کو گریجویٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پنجاب میں 2024 تک 500 سے زائد سٹارٹ اپس کو گریجویٹ کرنا اس پروجیکٹ کے اہداف میںشامل ہے۔
پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس : ریجنل پلان 9 انکیوبیشن سنٹر قائم
Mar 14, 2023