لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا طرز حکومت، پالیسیاں یکساں، اختلاف صرف اقتدار کے حصول کا مسئلہ پر ہے۔ توشہ خانہ رپورٹ میں سب کو مزید ایکسپوز کر دیا۔ ثابت ہو گیا سبھی حکمران جماعتیں لوٹ مار میں ملوث ہیں۔ ان کے چہرے، جھنڈے اور پارٹیاں الگ الگ طرز بودوباش، کلچر ایک ہے۔ جھوٹ بولنے کا معاملہ ہو یا آئی ایم ایف کی غلامی ، کسی جنرل کی ایکسٹیشن زیربحث ہو یا مذہب بیزار قوانین کا معاملہ، یہ سب ایک جیسا سوچتے ہیں۔ ملک کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے اور یہ نظام جماعت اسلامی لا سکتی ہے۔