سودی نظام معیشت نے عوام کو بدحال ، ملک کو کنگال کردیا :ضیاء الدین انصاری 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کا نظام ہی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحال کی ضمانت ہے۔ سودی نظام معیشت نے عوام کو بدحال اور ملک کو کنگال کردیا ہے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا واحد مقصد اللہ کی زمین کا اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے۔75 سالوں سے پاکستان میں کسی حکمران اور پارٹی نے شریعت کے نفاذ کیلئے عملی کوشش نہیں کی۔ نااہل حکمرانوں نے اپنے اللے تلوں اور عیاشیوں کیلئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضوں کے انبار لگا دیئے ہیں جس کا سارا بوجھ غریب اور عام آدمی پر ڈال دیا گیا ہے جو ظلم کی انتہا ہے۔ روٹی کپڑا مکان،ووٹ کو عزت دو، تبدیلی اور مدینہ کی ریاست کے دعویدار سیاستدانوں نے قوم کومایوس کیا ہے۔ الیکٹیبلز کی سیاست نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔ چند خاندان ملک وقوم کو بری طرح لوٹا ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔ حکمران اشرافیہ اپنی نسلوں کیلئے مال جمع کر رہی ہے جبکہ عوام 2قت کی روٹی اور بنیادی ضروریات کیلئے ترس رہے ہیں۔انتخابات میں عوام ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی کی باکردار قیادت کا انتخاب کرے اور ترازو پر مہر لگائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...