لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحیدکے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے کہا کہ انسان بندگی الٰہی اختیارکرے،مسائل ختم ہوجائیں گے۔جامعہ أبی ہریرہ کے فاضلین کے اضلاع کی سطح پرکنونشنزسے خطاب کرتے ہوئے میاں محمدجمیل نے کہا کہ عملی زندگی میں جوشعبہ بھی اختیارکریں عقیدہ توحیداورختم نبوت کے ترجمان بن کررہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کی فلاح کیلئے جہاں تک ممکن ہووسائل بروئے کارلائے جائیں۔ معاشرے میں تعمیری کرداراداکریں۔زندگیاں رضائے الٰہی کے لیے وقف رکھیں،ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی قدم چومتی رہے گی۔اس موقع پرمیاں محمدجمیل نے نوجوان علمائ،خطبائ،اساتذہ ،وکلائ،واعظین سمیت ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پر زوردیاکہ اصلاح معاشرہ کی ذمہ داری نبھائیں۔
انسان بندگی الٰہی اختیارکرے،مسائل ختم ہوجائیںگے:میاں جمیل
Mar 14, 2023