کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک کے مطابق پیر کو انٹر بنک میں ڈالر کی قدر 84پیسے کے اضافے سے 280.77 روپے سے بڑھ کر281.61روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 282روپے پر بدستور برقرار رہی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 4.5روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت فروخت 297روپے سے بڑھ کر 301.50روپے ہو گئی۔ اسی طرح 4روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 336.50 روپے سے بڑھ کر 340.50روپے پر جا پہنچی۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1200روپے کے نمایاں اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 98ہزار 700روپے ہو گئی۔ اسی طرح 1029روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 70ہزار 353روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 32ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1866ڈالر ہو گیا۔
ڈالر، سونا
ڈالر 84 پیسے، سونا 1200 روپے تولہ مہنگا ہو گیا
Mar 14, 2023