شجاعت کو ق لیگ کا سربراہ ظاہر کرنے کا معاملہ، الیکشن کمشن کو کل تک جواب کی مہلت 

Mar 14, 2023


 لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کے عہدے پر رکھنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب داخل کرانے کیلئے کل بروز بدھ تک مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چودھری وجاہت حسین کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ  (ق) کا سربراہ ظاہر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دی جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ درخواست گزار وجاہت حسین کے وکیل عامر سعید راں کے مطابق وجاہت حسین مسلم لیگ (ق) کے نئے سربراہ ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا سربراہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔
ق لیگ سربراہ

مزیدخبریں