عمران خان کی تقاریر نشرکرنے پر پابندی معطل کرنے کے حکم امتناعی میں  توسیع 

Mar 14, 2023


لاہور(آئی این پی)لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین  تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی تقاریر اور  بیانات نشر کرنے پر  پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناع میں 20مارچ  تک توسیع کردی، تفصیلات کے مطابق پیر کو عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر  پابندی کے خلاف درخواست کی لاہور  ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیربھٹی کی سربراہی میں3رکنی فل بینچ نے سماعت کی،عدالت نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنیکے حکم امتناع میں مارچ تک  توسیع کرتے ہوئے پیمرا  کے وکیل کو دائرہ  اختیار سے متعلق  تحریری  دلائل داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔
حکم امتناع توسیع

مزیدخبریں