دفعہ 144 نافذ کرنے کے خلاف درخواست، ہائیکورٹ سے  الیکشن کمشن دیگر کو نوٹس جاری 

Mar 14, 2023


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لئے طلب کر لیا اور ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں۔ تمام فریقین شق وار جواب جمع کرائیں، حماد اظہر کے وکیل  نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے سوا تمام سیاسی جماعتیں کنونشن کر رہی ہیں۔ پی ٹی آئی نے ریلی نکالنے کا کہا تو دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد دفعہ 144 نہیں لگائی جا سکتی ہے۔ تحریک انصاف انتخابی سرگرمیاں شروع کرنا چاہتی ہے۔ نگران حکومت نے الیکشن کرانے ہیں رکوانے نہیں ہیں، نگران حکومت کے اقدامات آئین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، استدعا ہے کہ عدالت نگران حکومت کا دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔
نوٹس جاری

مزیدخبریں