پنجاب کی ثقافت خوبصورتی کے لحاظ سے سب سے زیادہ متنوع ہے:بلاول



 یوم ثقافتِ پنجاب پر پیغام 
سلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت اپنی اساس اور خوبصورتی کے لحاظ سے سب سے زیادہ متنوع اور متحرک ہے۔ اس سرزمین کو پنجاب اسی لیے کہتے ہیں کہ یہاں پانچ دریا آپس میں ملتے ہیں۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے یوم ثقافتِ پنجاب کے موقعے پر اپنے پیغام میں پنجاب سمیت پورے ملک کی عوام کو یومِ ثقافتِ پنجاب کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت لوگوں کو آپس میں جوڑنے اور معاشرے میں بھائے چارے کو فروغ دینے کا مضبوط ذریعہ ہے۔ اپنی ثقافت سے کٹ کر جینے والا فرد ہو یا قوم، ادھورا رہتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ثقافتی تنوع ہمارے معاشرے کی خوبصورتی اور طاقت ہے، جسے مزید اتحاد اور مضبوط وفاقِ پاکستان کے لیے منایا جانا چاہیے۔
بلاول

ای پیپر دی نیشن