لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجا ب محمد بلیغ الرحمن سے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی (مرحوم) کے اہل خانہ نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے مرحوم کی فنی صلاحیتوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مرحوم طارق ٹیڈی نے اپنے فن کے ذریعے کئی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ گورنر پنجاب نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے مرحوم کے اہل خانہ کو امدادی رقم بھی دی۔ انہوں نے مرحوم کامیڈین کی بیٹیوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا، ان کے مسائل سنے اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مرحوم کے اہلخانہ نے گورنر پنجاب کی شفقت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
گورنر پنجاب