آسکر ایوارڈز: کم بجٹ فلم نے میلہ لوٹ لیا، ملالہ مرکز نگاہ 

Mar 14, 2023


لاس اینجلس (نوائے وقت رپورٹ) بہت کم بجٹ سے بننے والی فلم ’ایوری تھنگ، ایوری وئیر، آل ایٹ ونس‘ نے آسکر ایوارڈز میں ہیوی ویٹ مخالفوں کو پچھاڑ دیا۔ میلہ لوٹ لیا، 95 ویں اکیڈمی ایورڈز میں 2 کروڑ ڈالرز سے بھی کم بجٹ میں بننے والی اس فلم نے مجموعی طور پر 7 ایوارڈز اپنے نام کیے۔ بہترین فلم، ڈائریکٹر (Daniel Kwan اور Daniel Scheinert)، بہترین اداکارہ (مچل یوہ)، بہترین معاون اداکار (کی ہوئے کوان) اور معاون اداکارہ (جیمی لی کرٹس)، اوریجنل سکرین پلے اور فلم ایڈیٹنگ کے ایوارڈز اس سائنس فکشن فلم کے نام رہے۔ اس فلم کو تیار کرنے والے سٹوڈیو اے 24 کی ایک اور فلم دی وہیل نے بہترین اداکار (برینڈن فریزر) اور میک اپ اینڈ ہیئر سٹائلنگ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ سٹریمنگ سرو نیٹ فلکس کی فلم آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ نے 4 ایوارڈز اپنے نام کیے جبکہ اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ جیتنے والی فلم Pinocchio بھی اسی سٹریمنگ سروس کی تھی۔ اس سال پہلی بار ایک ایشیائی خاتون مچل یوہ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ بلیک پینتھر واکھنڈا فار ایور کے لیے روتھ کارٹر نے بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ جیتا۔ وہ پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو 2 آسکر ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ 2022ءمیں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلمیں اوتار دی وے آف واٹر اور ٹاپ گن میورک نے ویڑول ایفیکٹس (اواتار) اور ساو¿نڈ ایڈیٹنگ (ٹاپ گن میورک) کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ اس فلم کی بدولت وہ 38 سال بعد بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے دوسرے ایشیائی شخص بن گئے ہیں، کی ہوئے نے اس فلم میں ایولین کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ مچل یوہ کے شوہر کا کردار ادا کیا تھا۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب میں پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی مرکز نگاہ بنی رہیں۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ بیھٹیں ملالہ یوسفزئی سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہیری سٹائلز نے کرس پائن پر تھوکا تھا؟ ملالہ نے جواب دیا کہ میں صرف امن کی بات کرتی ہوں۔
آسکر ایوارڈز

مزیدخبریں