بنس پورہ ،گھر میں آگ لگنے سے 11سالہ بچی جھلس کر جاں بحق 


لاہور(نامہ نگار) ہربنس پورہ میں واڑہ سٹاپ، قائد اعظم انٹرچینج کے قریب گھر میں آتشزدگی سے11سالہ بچی جھلس کر جاں بحق جبکہ 37 سالہ آصفہ اصغر  شدید زخمی ہو گئی ہے۔امدادی ٹیموں نے بچی کی جھلسی ہوئی نعش گھر سے باہر نکالی جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں زخمی آصفہ کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...