لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ انٹرپرائزز آفیسرز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی لمیٹڈ (مرغزار کالونی) کے انتظامیہ کمیٹی کے الیکشن کے سلسلہ میں ایچ بلاک سٹریٹ نمبر 6 میں اتحاد گروپ کی میٹنگ ہوئی جس میں چوہدری پرویز اقبال جٹ امیدوار برائے صدارت اور انتظامیہ کمیٹی کے سب امیدواران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال جٹ، راﺅ جمشید علی خان، محمد عثمان بھٹی، فرحان مظفر وڑائچ اور الیاس کھوکھر نے خطاب کیا۔ چوہدری محمد اکبر، ڈاکٹر اختر اقبال، محمد نسیم ملک، محمد شکیل بٹ، محمد گل بٹ، چوہدری محمد حسن، محمد مسلم، محمد امجد اور ایچ بلاک کے ممبرز کی بھاری تعداد نے شرکت کی اور اتحاد گروپ کی حمایت کا اعلان کیا۔
مرغزار سوسائٹی الیکشن، ممبران کا اتحاد گروپ پر اعتمادکا اظہار
Mar 14, 2023