لاہور ( سپورٹس رپورٹر) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری ہو گیا۔انگلش رگبی ٹیم کا فرانس کے خلاف میچ دیکھنے کے لیے کانٹی کمبریا میں واقعہ اپنے گھر سے لندن کے سفر کے دوران کنگز کراس اسٹیشن پر بین سٹوکس کاکپڑوں سے بھرا بیگ چوری ہو گیا۔بین سٹوکس نے سفر کے دوران اپنا بیگ چوری ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بین سٹوکس نے برہمی کا اظہار کیا۔