پاکستانی پارلیمان نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے متعدد قانون بنائے: رومینہ خورشید عالم

Mar 14, 2023


اسلام آباد (نا مہ نگار)وزیر اعظم کی معاون خصوصی و کنونیئر ایس ڈی جیز رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں اور انہوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔انہوں نے دولت مشترکہ کے فاو¿نڈیشن دن پر تمام شرکا کو مبارکباد پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور پائیدار ترقی کے حصول کیلئے دولت مشترکہ کی جنرل اسمبلی کی کاوشوں قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دولت مشترکہ کی فاو¿نڈیشن ڈے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد قانون سازیاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان میں قائم پارلیمانی ٹاسک فورس کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سب سے پہلا اور متحرک ٹاسک فورس ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پارلیمان میں قائم ہونے والا پارلیمانی چلڈ کاکس بچوں کے حقوق پر قائم ہونے والا پہلا پارلیمانی کاکس ہے۔ممبر قومی اسمبلی مہناز عزیز اکبر نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن کے قیام اور پائیدار ترقی کیلئے پارلیمان کو تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں