کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر شہباز عبدالجبا ر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔ اشیائے خوردنوش کی قیمتیں آسمانوں سیباتیں کرنے لگی ہیں ۔لیکن حکمران صرف عوام کو دلاسہ دے کر منظر عام سے غائب ہو جاتے ہیں ۔ عوام مسیحا کی منتظر ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ مہنگائی مخالف صرف احتجاج اور دعوے نہیں بلکہ عملی میدان میں قدم رکھ چکی ہے۔ 15مارچ گلشن اقبال اتوار بازار گرانڈ میں عوامی سہولت بازار کا انعقاد کررہے ہیں ۔ جہاں شہری سستے داموں اشیا ضروریہ خرید سکیں گے۔ رمضان سے قبل کراچی کے ہر ٹان میں عوامی سہولت بازار اور 50 سے زائد سستی روٹی تندور نصب کریں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں مہنگائی کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کیے جانے والیاقدامات پرپریس کانفرنس کرتیہوئے کیا۔اس موقع پرمرکزی مسلم لیگ کے صوبائی رہنما سجاداعوان،محمد مدثرایڈوکیٹ اور ترجمان سلیم الیاس بھی ہمراہ موجود تھے. شہباز عبدالجبار نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کیاہوا ہے۔مہنگائی کی شرح 42فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔دہاڑی دار طبقہ فاقوں پر مجبور ہوچکا ہے ۔حکمران پاکستان کو بحرانوں سینکالنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے ۔ ان بحرانوں سے نکالنے کیلیے حکمرانوں کے پاس کوئی مضبوط پالیسی نہیں۔ حکمران عوام میں نکلیں تو ان کو عوام کے مسائل کا اندازہ ہو لیکن حکمران اپنا اقتدار بچانے کی فکر میں ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ مہنگائی سے پسی عوام کی آواز بنی ہے۔ہم نے کچھ عرصہ قبل مہنگائی مخالف بھرپورتشہیری و احتجاجی مہم چلائی ۔ہم صرف احتجاج یادعوے اور وعدے نہیں بلکہ عملی میدان میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔مہنگائی کے توڑ کیلییپہلے مرحلے میں ایک بڑیعوامی سہولت بازار کا انعقاد کررہے ہیں ۔جس میں تمام اشیا خصوصی ڈسکانٹ پر مہیا کی جائیں گی۔یہ بازاراپنی نوعیت کا پہلا بازار ہے ۔آج تک کسی سیاسی پارٹی نے ایسا قدم نہیں اٹھایا۔ماہ رمضان مسلمانوں کیلیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے اس ماہ ناجائز منافع خور سرگرم ہوجاتیہیں ۔ لیکن حکومتی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔دوسرے مرحلے میں رمضان سے قبل کراچی کے ہر ٹان میں عوامی سہولت بازار قائم کریں گے۔اسی طرح عوام کو سہولت دینے کیلیے پاکستان مرکزی مسلم نے سستی روٹی تندور کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اس وقت پورے پاکستان میں سستے تندور نصب کیے جارہے ہیں ۔ جہاں عوام کو آدھی قیمت پر روٹی فراہم کی جائے گی ۔ تاکہ سفید پوش افراد کا بھرم برقرار رہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سستے تندور کام کررہے ہیں ۔ ان شااللہ رمضان سے قبل مختلف علاقوں میں مزید 50 تندور لگائے جائیں گے۔ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری نے سبزی کو بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے ہم وطنوں کی سہولت کیلیے سستے سبزی بازار کا انعقاد کرتی ہے۔ سستے سبزی بازار کا دائرہ کا مزید وسیع کریں گے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کی خدمت کی جاسکے. شہباز عبدالجبار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان سے قبل مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اورناجائز منافع خوروں کو نکیل ڈالی جائے ۔اورقانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ شہباز عبدالجبار نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عوام پر ترس کھائیں۔عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں ۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے ٹھوس پالیسی اختیار کریں ۔حکومتی بے جاہ شاہ خرچیاں ختم کرکے عوام کو ریلیف مہیا کریں ۔ اگر مہنگائی کو کنڑول نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں ۔اور دیانت دار وخدمت گزارقیادت کو راستہ دیں تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت کر سکے۔
پاکستان میں مہنگائی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ،شہباز عبدالجبار
Mar 14, 2023