کراچی (اسٹاف رپورٹر)مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اقراء اسلامک اسکول اورنگی ٹائون نمبر 13میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر منعقدہ دستابندی کی تقریب سے مفتی منیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا حفاظ اللہ تعالی کے پسندیدہ بندے ہیںاللہ نے آسمان سے جو کلام اپنے بنی ؐ پر اتراوہ کلام الہی حفاظ دلوں میں محفوظ ہوتا ہے بڑے خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچے حفاظ بنتے ہیں قرآن مجید فرقان حمید ہدایت کی وہ کتاب ہے جو قدم قدم پر انسان کی رہنمائی کرتی ہے حفاظ معاشرے میں وہ خدمت سر انجام دیتے ہیں جو معاشرے کوئی طبقہ نہیں کرتا ہے آج بڑی مسرت کا موقعہ ہے اقراء اسلامک اسکول سے 16بچوں نے حفظ کیا قرآن پڑھنا سننا خیر وبرکت کا باعث ہے جبکہ قلب کو بھی سکون پہنچانے کا ذریعہ ہے روح پرور اجتماع سے مفتی منیب لرحمن اور حافظ ارشد رفیق نے خطاب کیاجبکہ تقریب میں ایم پی اے صداقت حسین ،عرش الزماں ،ڈاکٹر عمران ودود ،علامہ فہیم قادری ،مفتی نورانی،کاشف کلام ،رائو علی رضا ،پر وفیسر معراج صدیقی ودیگر بھی موجود تھے ۔