کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت تعلیم اور سماجی علوم میں تحقیق پر عالمی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔اس سال کی کانفرنس کی تھیم عالمگیریت کے دور میں سماجی علوم، تعلیم اور ثقافت تھی۔کانفرنس کے کلیدی مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر پرویز ہودبھائی ، ڈاکٹر اشتیاق احمدپروفیسر ایمریٹس پولیٹیکل سائنس، اسٹاک ہوم یونیورسٹی، عارف حسن (ہلال امتیاز)، ٹاؤن پلانر /سول رائٹس ایکٹیوسٹ ، ڈاکٹر کریس کلارک ایسوسی ایٹ پروفیسرڈپارٹمنٹ چیئر آف ایجوکیشن لیڈرشپ، کلارک اٹلانٹا یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت، ڈین کالج آف اکنامکس اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ IoBM، ڈاکٹر قیصر بنگالی ،نجم الدین شیخ سابق سیکرٹری خارجہ پاکستان ، ڈاکٹر بیلا رضا جمیل چیف ایگزیکٹو آفیسر، ادارہ تعلیم وآگاہی (ITA)، ڈاکٹر فوزیہ خان چیف ایڈوائزر ایڈیشنل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، جی او ایس تھے جبکہ بڑی تعداد میں دیگر ممتاز دانشوروں نے بھی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کی۔