کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے رہنما عبدالرزاق باجوہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستانی عوام سے جھوٹ بول بول کراپنے صادق اور امین ہونے کا یقین دلایا اور جب قوم کی تقدیر بدلنے کا اس کو موقع ملا تو کچھ نا کر پایا۔ جھوٹ جھوٹ بس جھوٹ یہ اس کا واحد کارنامہ ہے نوجوان نسل کو گمراہ کر دیا بدتمیز ‘ بد اخلاق بنا دیا افسوس آج بھی پاکستان کے طاقتور ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے جس طرح یہ پاکستانی دشمنی پر اتر آیا ہے اب بھی کچھ لوگ اس سے خیر کی توقع کر رہے ہیں ۔ رزاق باجوہ نے مزید کہا کہ کہ عمران خان کے سارے جھوٹ عوام اب جان چکے ہیں اب اس کی جھوٹی باتوں میں نہیں آئیں گے عمران خان خوب جانتا ہے کہ اگر مجھے فوری الیکشن نہیں ملے تو میری پارٹی ختم ہو جائے گی رزاق باجوہ نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری پنجاب کے دورے پر ہیں پنجاب کی عوام بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہی ہے بلوچستان سندھ اور پنجاب کے پی کے میں بھی جلد پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا جائے گا آئندہ آنے والے الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کا اہم رول ہوگا طاقت مند ادارے اب فیصلہ کر لیں کہ اس ملک کو بچانا ہے ہے یا چلانا ہے جو سلوک عمران خان اس ملک کے ساتھ کر رہا ہے اس کو چلنے دینا ہے یا روکنا ہے یہ فیصلہ اب طاقت مند داروں کو کرنا پڑے گا۔
آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹو کا اہم رول ہوگا‘ عبدالرزاق باجوہ
Mar 14, 2023