یوسیز اضافہ‘پیپلزپارٹی ‘ایم کیو ایم کراچی کو بیوقوف نہ بنائیں‘ حافظ نعیم 

Mar 14, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی حلقوں میں53یوسیز  کے اضافے کے نوٹیفکیشن پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو فیس سیونگ دینے کے لیے 53 یوسیز میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ یہ اضافہ آئندہ انتخابات کے لیے ہے ۔نئی مردم شماری کے بعد تو قومی، صوبائی وبلدیاتی حلقوں ،سبھی کی تعداد از سر نو متعین کی جائے گی ۔پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کراچی والوں کو مل کر بیوقوف نہ بنائیں۔

مزیدخبریں