چینی صدر کا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت برقرار رکھنے پر زور


بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔شی جن پھنگ نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ جیسی بڑی پارٹی کو درپیش خصوصی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چوکس اور پرعزم رہنا ضروری ہے۔انہوں نے ہمیشہ خود اصلاح کرنے کی ہمت رکھنے، پارٹی کی مکمل اور بھرپور خودحکمرانی اور بدعنوانی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی یکجہتی و اتحاد کو ہمیشہ برقرار رکھنے اور یہ بات یقینی بنانے کی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اپنی نوعیت، یقین یا کردار کو کبھی تبدیل نہیں کرے گی تاکہ چین کو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور قومی تجدید شباب کو عملی جامہ پہنانے کی ٹھوس ضمانت فراہم کی جاسکے۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے "ایک ملک، دو نظام" اور قومی اتحاد کے مقصد کو آگے بڑھانے کی ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔انہوں نے مکمل ، وفاداری کے ساتھ اور ثابت قدمی سے "ایک ملک، دو نظام" پالیسی کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا جس کے تحت اعلی درجے کی خوداختیاری کے ساتھ ہانگ کانگ کے عوام ہانگ کانگ اور مکا ﺅکے عوام مکا کا نظام چلاتے ہیں۔صدر شی نے ہانگ کانگ اور مکا ﺅ میں قانون پر مبنی حکمرانی کے لئے پرعزم رہنے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور مکاﺅ ﺅ خصوصی انتظامی خطے کی معیشتوں کو بڑھانے، اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ملک کی مجموعی ترقی کے ساتھ خود بہتر انداز سے ہم آہنگ کرنے میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے، آبنائے پار تعلقات میں پرامن طریقے سے اضافے کو فعال طور پر فروغ دینے، بیرونی مداخلت اور "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسند سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرنے اور قومی اتحاد کے عمل کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھانے پر زور دیا۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور قومی تجدید شباب کو آگے بڑھانے کے نئے سفر میں عوام کو فوقیت دینا لازم ہے۔صدر شی نے کہا ہے کہ چین کو ہر اعتبار سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے میں فیصلہ کن قوت عوام ہیں۔صدر شی نے مکمل عوامی جمہوریت کو فعال طرز پر فروغ دینے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کے اتحاد، ملک کو عوام کے ذریعے چلانے اور قانون پر مبنی حکمرانی برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام پرمبنی ترقی کے فلسفے پرعمل درآمد کرنا چاہیے تاکہ جدیدیت کے فوائد سے تمام افراد یکساں طور پر مستفید ہوں۔ اور سب کے لئے خوشحالی کے فروغ کی مزید قابل ذکر اور ٹھوس پیشرفت ہو۔صدر شی نے تمام نسلی گروہوں کے چینی عوام کے عظیم اتحاد اور اندرون و بیرون ملک چینی قوم کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کے عظیم اتحاد کو مضبوط اور وسیع کرنے پر بھی زور دیا۔صدرشی نے کہا کہ ایسا کرنے سے ہم تمام سازگار عوامل کو متحرک کرکے ایک طاقتور قوت تشکیل دیں گے جو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور قومی تجدید شباب میں سہولت فراہم کرے گی۔مز ید برا ں صدر شی نے قومی مقننہ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تحفظ ترقی کی بنیاد ہے جبکہ استحکام خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔صدر شی نے قومی تحفظ بارے ایک جامع نقطہ نظر اپنانے، قومی تحفظ کا نظام بہتربنانے، قومی سلامتی کی نگہبانی میں چین کی صلاحیت مضبوط بنانے، عوامی تحفظ کا انتظام بہتر کرنے، سماجی حکمرانی کے نظام کی بہتری اور تحفظ کے نئے ڈھانچے کے ساتھ چین میں نئے ترقیاتی خاکے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔صدر شی نے تمام محاذوں پر قومی دفاع اور مسلح افواج کو جدید بنانے کی کوششوں کو آگے بڑھانے اور پیپلزآرمڈ فورسز کو ایسی "عظیم آہنی دیوار" بنانے کی کوششوں کا کہا جو قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مﺅثر انداز میں تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

ای پیپر دی نیشن