سال2023 میں مجموعی ملکی پیداوار کی ترقی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے دوگنا کوششوں کی ضرورت ہے، چینی وزیر اعظم

Mar 14, 2023


بیجنگ (شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین کی اقتصادی پیداوار کی موجودہ اعلی بنیاد پر 2023 کے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا 5 فیصد کے قریب ہدف کا حصول کوئی آسان کام نہیں اور اس کے لیے دوگنا کوششوں کی ضرورت ہے۔ لی نے پیر کے روز کہا کہ رواں سال بے یقینی اور عدم استحکام کے متعدد عوامل کے پیش نظراقتصادی ترقی کو مستحکم کرنا نہ صرف چین کے لیے بلکہ دنیا کے تمام ملکوں کے لیے ایک مشکل کام ہے۔چین کی اعلی مقننہ 14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے اختتام کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لی نے کہا کہ چین استحکام کو ترجیح دینے کے عمومی اصولوں پر قائم رہے گا ۔

مزیدخبریں