توڑ پھوڑ کیس ،گرفتارملزموں کی درخواست ضمانت پر دلائل 


اسلام آباد ( وقائع نگار)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جواد عباس حسن کی عدالت میں زیر سماعت جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل جاری رہے،سینیٹرشہزاد وسیم اور عامر کیانی وغیرہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور تمام ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ اس مقدمے میں دفعہ 148، 149 لگتی ہے جو قابل ضمانت ہیں، جنرل مشرف نے نادرا جیسے زبردست ادارے بنائے،حکومت کو بھی ایسے ہی ادارے پسند ہیں،بابر اعوان ایڈووکیٹ نے ایف آئی آر کا متن پڑھتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے ایما پر ہجوم نے جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ گیٹ پر ہنگامہ آراءکی،ہجوم نے گیٹ توڑنے کی کوشش کی اور اتشی اسلحہ لہرایا،22 کڑور عوام میں ایک اسٹنٹ کمشنر ہی ایک محب وطن ہیں،بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہ آج کل ملزم ہونے کے لیے نام کے ساتھ صرف سواتی ہونا ہی کافی ہے،اس شہر میں 8 سالوں میں 4 ہزار لوگ مارے گئے مگر اتنی ایف آئی آرز درج نہیں ہوئیں،بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہ گھڑی گھڑی کرتی میں آپ گھڑی ہوئی، جس پر عدالت نے کہاکہ ایسی باتیں نہ کریں سیاسی بیان ہو گا، بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہ کچھ اچھے دہشتگرد ہوتے ہیں کچھ برے،وکیل نعیم حیدر نے کہاکہ عمران خان سابقہ وزیراعظم ہیں، سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے،وفاق اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات دی جائیں کہ سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی جبکہ سینیٹرشہزاد وسیم اور عامر کیانی وغیرہ کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی گئی۔
توڑپھوڑکیس

ای پیپر دی نیشن