بھارت میں بیٹے نے باپ کو قتل کرکے  نعش کے ٹکڑے سوٹ کیس میں چھپادئیے 

Mar 14, 2023


نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا جہاں جواں سال بیٹے نے 62 سالہ باپ کو ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے بھی کردئیے۔مقامی پولیس کے مطابق واقعہ سورج کند کالونی میں پیش آیا جہاں 30 سالہ سنتوش کمار گپتا نے اپنے والد پرشانت گپتا کو جائیداد کے تنازع پر ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کیا جس کی اطلاع ملزم کے بھائی نے پولیس کو دی۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کے بھائی کی جانب سے اطلاع دینے پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق ملزم سنتوش نے جائیداد کے معاملے پر باپ کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے سوٹ کیس میں بند کردیے، ملزم نے یہ سوٹ کیس گھر کے پیچھے زمین میں چھپا دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت مقتول گھر میں اکیلا تھا اور ملزم نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کی جس سے اس کا باپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا تھاکہ مقتول کے بیٹے کی جانب سے شکایت درج کرانے پر لاش کو گھر کے پیچھے سے برآمد کرلیا گیا۔
بھارت باپ قتل

مزیدخبریں