ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا غرور خاک میں مل گیا


میرپور(یواین پی) ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا غرور خاک میں مل گیا، بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میں 4 وکٹ سے فتحیاب ہوکر سیریز ٹرافی بھی قبضے میں کرلی۔دوسرے ٹی 20 میں انگلش بیٹنگ لائن بنگلہ اسپنر مہدی حسن مرزا کے سامنے ریت کی دیوار بن گئی، پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 117رنز بناکر میدان بدر ہوگئی۔بین ڈکٹ 28 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے، اوپنر فل سالٹ نے 25 رنز بناکر کچھ ہمت دکھائی، معین علی 15، سام کرن 12 اور ریحان احمد 11 رنز کے ہمراہ انفرادی اسکور کودہرے ہندسے تک پہنچاپائے، 13 رنز بطور ایکسٹراز انگلش ٹیم کو ملے، مہدی حسن نے 12رنز دیکر4 شکار کیے، شکیب الحسن اور حسن محمود نے بھی ایک ایک وکٹ نام کی، پیسرز تسکین اور مستفیض نے بھی ایک ایک پلیئر کو پویلین واپس رخصت کیا۔میزبان الیون نے ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹ پر 120 رنز بناکر حاصل کرلیا، نجم الحسن شانتو نے 47 گیندوں پر 46 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے، اس میں 3 چوکے شامل رہے، مہدی حسن مرزا نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی جوہر دکھاتے ہوئے 20 رنز بنائے، توحید حیدری 17 رنز بناکر نمایاں رہے، شکیب الحسن کو صفر کی خفت کا سامنا رہا، اوپنرز لٹن داس اور رونی تعلقدار نے یکساں طور پر 9، 9 رنز بنائے، جوفرا آرچر نے 13 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو قابو کیا، معین علی، سام کرن اور ریحان احمد نے ایک ایک وکٹ اڑائی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...