جدید سپیکٹروسکوپک تکنیکوں میں صلاحیت کی ترقی میں کردار ادا کرے گی 


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کامسٹیک اور یونیورسٹی آف اردن کے شعبہ کیمسٹری نے 12-14 مارچ تک "جدید سپیکٹروسکوپک تکنیک اور تحقیق میں ان کا اطلاق" کے عنوان سے مشتر کہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔تفصیلا ت کے مطا بق تین روزہ ورکشاپ نامور اسکالرز کے لیکچرز اور عملی سیشنز پر مشتمل تھی جس میں سپیکٹروسکوپک ڈیٹا کی تشریح کے حوالے سے تجربات شامل تھے۔ اس ورکشاپ نے جدید اسپیکٹروسکوپک آلات اور سافٹ ویئر پر تربیت کا موقع فراہم کیا جو کیمیکل اور بائیولوجیکل سائنسز کے میدان میں استعمال ہوتے ہیں۔ ہر لیکچر کے بعد منعقد کئے گئے بحث کے سیشن نے جدید سپیکٹروسکوپک تکنیکوں کے علم اور سمجھ کو مزید تقویت بخشی اورا و آئی سی ممالک کے سائنسدانوں کے درمیان تحقیقی شراکت کو فروغ دیا۔اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل او آئی سی عسکر مسینوف نے کہا علاقائی سطح پر جدید سپیکٹروسکوپک تکنیکوں میں صلاحیت کی ترقی اور مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرے گی، ورکشاپ میں الجزائر، پاکستان، اردن، ملائیشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ترکی، امریکا، کینیا، فلسطین اور قازقستان کے محققین نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...