توشہ خانہ ریکارڈ، الزامات لگانے والے حمام میںخود بھی ننگے نکلے ، کاشف 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے نامکمل توشہ خانہ کا ریکارڈ منظر عام پر لانے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ منظر عام پر لایا جائے ،سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ ملڑی اور سول بیوروکریسی کا ریکارڈ بھی سب کے سامنے آنا چاہئیے توشہ خانہ کے تحائف کی اونے پونے داموں خریدو فروخت کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور اب اس پرسیاست کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئیے ایسے سیاست لیڈروں کو قوم سے معافی مانگنی چاہئیے جنہوں نے مہنگے ترین تحائف اونے پونے داموں  لئے اور بعض تو ایسے شخصیات بھی منظر عام پر آئی ہیں جنہوں نے اسے مال غنمیت سمجھ کر بغیر ادائیگی کے مال مفت دل بے رحم کے مصداق ساتھ لے گئے ۔جاری بیان کے مطابق ان کا کہناتھا 2002سے قبل کا ریکارڈ بھی منظر عام پر لایا جائے اورایسا قانون بنایا جائے کہ کوئی سیاسی شخصیات ان کو نہ لے سکے بلکہ انہیں یا تو توشہ خانہ میں ہی رکھا جائے یا پھر اس کی قرعہ اندازی کرکے عام عوام کو ایسے تحائف ریاست کی جانب سے مفت دئیے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...