راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت لئی ایکسپریس وے پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں آر ڈی اے، واسا، نیسپاک کے نمائندوں اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی کمشنر راولپنڈی کو لئی ایکسپریس وے پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سواں پل سے کٹاریاں تک لئی ایکسپریس وے 16 کلومیٹر تک محیط ہو گی اور اسکے ساتھ سیوریج کا باقاعدہ ایک مربوط نظام ہو گابریفنگ میں مائیکرو ٹنل بورنگ مشین کے استعمال کے بارے میں بھی بتایا گیا کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ سیوریج کے مسائل کے حل میں بھی مددگار ہو گااسلام آباد انتظامیہ سے نالہ لئی پروجیکٹ کے حوالے سے مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے آنے والے سیوریج کے پانی کو نالہ لئی راولپنڈی سے بہترین انداز سے نکاس کے لئے حکمت عملی بنائی جائے گی۔
لئی ایکسپریس وے سواں پل سے کٹاریاں 16 کلومیٹرتک محیط ہو گی
Mar 14, 2023