راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نے ضلع راولپنڈی کی 15 صوبائی اسمبلی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، امیدواروں کوانتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی، ضلعی امیر ڈاکٹر ضیا الرحمن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے امیدواروں کا اعلان کیا، ضلعی پارلیمانی کمیٹی میں ڈاکٹر ضیاء الرحمن، ارشد عباسی، قاری سیف اللہ سیفی، مولانا عمر علی حقانی، مفتی مسرت اقبال عباسی ملک سفیر عالم، مولانار یاض عثمانی ضیاء اللہ خان شامل تھے، جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ میں امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے، امیدواروں میں پی پی 6 مری سے ارشد عباسی، پی پی 7 کلر سیداں راجہ ضیاء بشیر، قاری یوسف پی پی 8 گوجر خان خالد مبین پی پی 9 گوجر خان مفتی محسن نواز پی پی 10 ملک ریحان بابر، قاری افتخار شامل ہیں، پی پی 11 مفتی مسرت اقبال عباسی، چوہدری زاہد پی پی 12 سردار راشد نعیم، قاری فدا صدیقی اور پی پی 13 ضیاء اللہ خان، مولانا بشارت نوید امیدوار ہونگے، پی پی 14 مولانا گل عظیم شاہ پی پی 15 مولانا عمر علی حقانی امیدوار نامزد پی پی 16 قاری کرامت الرحمن پی پی 17 پروفیسر زبیر عباسی امیدوار ہونگے، پی پی 18 ڈاکٹر ضیاء الرحمن پی پی 19 ٹیکسلا اقبال اعوان امیدوار ہونگے، پی پی 20 ٹیکسلا ملک سفیر عالم امیدوار نامزد کر دیئے گئے۔
جے یو آئی کا راولپنڈی کی 15 اسمبلی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان
Mar 14, 2023