اسلام آباد (نا مہ نگار)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کے بعد توشہ خانہ نے تمام لیڈروں کے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے،توشہ خانہ کی قیمتی اشیا کو اونے پونے خرید کر مہنگے داموں فرو خت کر نے والے بد دیانتی کے مر تکب ہو ئے ہیں، توشہ خانے سے مستفید ہو نے والے حکمران اور ان کے بچوں کو عوام کی نمائندگی کر نے کا کو ئی حق حا صل نہیں، انھوں نے کہا تو شہ خانہ کے حمام میں جماعت اسلامی کے علاوہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے تمام لیڈر ہی ننگے ہیں،عوام ان نام نہاد لیڈروں کے بھیانک چہروں کو پہچان لیں اور آئندہ انتخابات میں انھیں ووٹ کی قوت سے مسترد کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی زون پانچ کے دورے کے موقع پر ارکان و کارکنا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔نصر اللہ رند ھاوا نے کہا مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے، کرپٹ اشرافیہ کسی صورت عوام کو کچھ نہیں دیں گے۔
توشہ خانہ نے تمام لیڈروں کے چہروں کو بے نقاب کر دیا، نصر اللہ رند ھاوا
Mar 14, 2023