بارود برآمدگی کیس، مجرم کو2سال قید، جائیداد بھی ضبط کرنیکا حکم 

Mar 14, 2023


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میںمجرم کو2سال قید سخت کی سزا سنا دی، عدالت نے مجرم کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے سی ٹی ڈی حکام نے گزشتہ سال18اگست کو کوٹلی ستیاں کے رہائشی شاہزیب کو دھماکہ خیز موادکی برآمدگی کے الزام میں گرفتار کیا تھا ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ7اے ٹی اے اور ایکپلوزو ایکٹ کی دفعہ4/5کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد مجرم کو 2سال قید سخت کی سزا سنا دی عدالت نے ملزم کی تمام جائیداد بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-Bکا فائدہ بھی دیا ہے ۔

مزیدخبریں