اسلامی ریاست میں سودی نظام کا رائج ہونا ہی ہماری تباہی ہے: رانا فریاد 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان  کے رہنما وامیدوار پی پی 142 رانا فریاد رفیق خا ںنے کہا ہے کہ آنحضور ؐ کے دین کو تخت پر لانے سے ہم مسائل سے چھٹکاراحاصل کرسکتے ہیں کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کی گئی ریاست میں سودی نظام کا رائج ہونا ہی ہماری تباہی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے پی پی 142 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر رانا احمد سعید دلشاد،ڈاکٹر محمدشہزاد ، افضل بیگ قادری ، علامہ اد ،رمضان رضوی ،اظہر قادری ودیگربھی ہمراہ تھے ۔

ای پیپر دی نیشن