عمران خان کی گرفتاری: پولیس اور کارکن آمنے سامنے ، واٹر کینن کا استعمال

Mar 14, 2023 | 16:35

ویب ڈیسک

 چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے۔ پولیس اور کارکن آمنے سامنے آگئے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری  جاری ہونےکے  بعد  اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ کی تعمیل کرانے زمان پارک پہنچ گئی۔پولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک کو گھیر لیا ہے۔پولیس  نے پی ٹی آئی کارکنوں  کو منتشر کر نے کے لیے واٹر کینن کا استعمال شروع کردیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ شہرکے تمام تھانوں میں نفریاں اکٹھی کی جا رہی ہیں، اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کردیےگئے ہیں، ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری  کی سربراہی میں پولیس ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیےزمان پارک  پہنچ  پہنچی ہے ۔ پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پہنچی ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے حسان نیازی کو عدالتی احکامات سے آگاہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ عدالت نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔حسان نیازی نے پولیس ٹیم کو جواب دیا کہ  عمران خان رہائشگاہ پر موجود نہیں ہیں۔زمان پارک میں کارکنان سے کوئی زبردستی کی گئی تو تصادم کا خطرہ ہے۔ ہم نے وارنٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے،ہمیں وقت دیں ، ہم پیش ہو جائیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز  کا میڈیا سے گفتگو میں کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو گرفتارکرنے آئے ہیں۔ ہم قانون پر عملدرآمد کے لیے آئے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون کیا جائیگا۔ان کا کہنا ہے کہ عوام قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کارروائی ہوگی۔ہم وارنٹ کی تعمیل کروانے اور عمران خان کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔

مزیدخبریں