لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ کامیاب ریلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں. ریلی میں کارکنوں کا جوش و جذبہ اور تاریخی استقبال قابل دید تھا.
شریف فیملی نے توشہ خانہ کو اپنا ذاتی خزانہ بنائے رکھا. نواز شریف کے اور بھی راز کھل سکتے ہیں کیا کیا لیا اور کس کس کو دیا.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 14, 2023
مسلم لیگ (ن) کی ہر کارستانی الٹی پڑھ رہی ہے توشہ خانہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے. لاہور ہائی کورٹ نے 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا وہ ریکارڈ کھل گیا تو ان کو سمجھ آ جائے گی. ان کے چاروں طبق روشن ہو جائیں گے.شریف فیملی نے 90 سے 2001 تک توشہ خانہ کو ذاتی خزانہ بنائے رکھا. نواز شریف کے اور بھی راز کھل سکتے ہیں کہ انہوں نے کیا کیا لیا اور کس کس کو دیا. انشاء اللہ مینار پاکستان میں اتوار کا جلسہ ملک کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا. مسلم لیگ (ن) کے تابوت میں یہ جلسہ آخری کیل ثابت ہو گا۔
انشاء اللہ مینار پاکستان میں اتوار کا جلسہ ملک کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا. ن لیگ کے تابوت میں یہ جلسہ آخری کیل ثابت ہو گا. تحریک انصاف کی کامیاب ریلی کے بعد ن لیگ کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں. ریلی میں کارکنوں کا جوش و جذبہ اور عمران خان کا تاریخی استقبال قابل دید تھا.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 14, 2023