عمران نیازی ایک فتنہ ہے، یہ ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے: رانا ثنا اللہ

Mar 14, 2023 | 19:07

ویب ڈیسک

شیخوپورہ: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج اس کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں گے.عدالت کے حکم پر اس کو پیش کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شیخوپورہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی ایک فتنہ ہے. یہ ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔اگر اسے ووٹ کی طاقت سے مائنس نہ کیا تو ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا. اس کو ایک پراجیکٹ کے طور پر مسلط کیا گیا. اس نے ایک دن بھی ملک کی خدمت نہیں کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنے، فساد کو بوتل میں بند کر کے ایسا علاج کریں گے.ملک کو نجات مل جائے گی.کوئی شک نہیں پاکستان آج مشکل دور سے گزر رہا ہے. مشکلات آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہیں، مشکل اور بحرانوں سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں، مریم کا ساتھ دیں۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان گرفتار ہونے سے بھاگ رہا ہے، جب بھی ملک میں بحران آیا نواز شریف نے نکالا. انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔عمران خان اپنے کارکنوں کو کہتا ہے جیلیں بھرو، اس کی اپنی حالت یہ ہے چوہے کی طرح گھر میں چھپا ہوا ہے۔

مزیدخبریں