کینیڈا: ٹرک راہگیروں پر چڑھ دوڑا، 2 افراد ہلاک 9 زخمی

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں ایک ٹرک راہگیروں پر چڑھ دوڑا، جس کی وجہ سے دو افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کینیڈا کے مشرقی صوبے کیوبیک کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک پک اپ ٹرک سڑک کے کنارے چلنے والے راہ گیروں پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔کیوبیک کے ڈپٹی پریمیئر جنیویو گلبالٹ نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا ڈرائیور نے جان بوجھ کر پیدل چلنے والوں کو ٹکر ماری تھی۔عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ٹرک نے ایک مائیکرو بریوری کے باہر فرش پر کئی لوگوں کو ٹکر ماری، پھر سڑک کے ساتھ مزید 400 سے 500 میٹر تک چلتا رہا اور مزید لوگوں کے ساتھ ٹکراتا رہا۔صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نو افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی پولیس نے کہا کہ پک اپ کے 38 سالہ ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور اسے مبینہ طور پر ایک مہلک ہٹ اینڈ رن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس سارجنٹ کلاڈ ڈوئیرون کا کہنا تھا پک اپ ٹرک کے ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں کو ٹکر مار دی جو روٹ 132 پر چل رہے تھے۔ وہ ایک مخصوص فاصلے تک اپنے راستے پر چلتا رہا اور دوسرے پیدل چلنے والوں کو ٹکر ماری۔سینٹ پیئر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دو افراد دونوں مرد تھے، جن میں سے ایک کی عمر 60 اور دوسرے کی عمر 70 سال تھی۔یہ واقعہ کیوبیک سٹی کے شمال مشرق میں 350 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک قصبے امکی میں سینٹ بینوئٹ بلیوارڈ کے ساتھ سہ پہر 3 بجے کے بعد پیش آیا۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ “میرا دل آج امکی، کیوبیک کے لوگوں کے ساتھ ہے.”

یاد رہے پچھلے مہینے لاوال کیوبیک میں ایک شہری نے بس چلاتے ہوئے جان بوجھ کر ڈے کیئر سنٹر میں ٹکر مار دی، جس سے دو بچے ہلاک ہو گئے تھے۔


 

ای پیپر دی نیشن