عمران خان کو گرفتار کرنے سے پاکستان میں جاری بحران مزید سنگین ہوجائے گا: زلمےخلیل زاد

Mar 14, 2023 | 23:13

ویب ڈیسک

 افغانستان کے لیے امریکا کے سابق نمائندے زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے پاکستان میں جاری بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت تہرے بحران کا سامناہے جن میں سیاسی،معاشی اور سیکیورٹی بحران شامل ہیں، بڑی صلاحیتوں کےباوجود پاکستان اپنے دیرینہ حریف بھارت سےپیچھےہے۔امریکا کے لئے افغانستان کے سابق نمائندے نے پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بحران سےنکلنےکیلئےدو تجاویز پیش کرتا ہوں۔پہلے یہ کہ جون میں الیکشن کا اعلان کیاجائے تاکہ تباہی سےبچا جاسکے،الیکشن سے پہلے تمام بڑی سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کراہم مسائل کی نشاندہی کریں اور ملک کو بحران سےنکالنے کا مشترکہ پلان طے کریں۔دوم یہ کہ الیکشن جیتنے والی پارٹی کے پاس عوامی مینڈیٹ سے فیصلوں کا حق ہو۔زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لیڈرز کو جیلوں میں ڈالنا،پھانسی چڑھانا اور قتل کرانا غلط راستہ ہے عمران خان کو گرفتارکرنے سے بحران مزید سنگین ہوگا۔

مزیدخبریں