وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس بنی گالا تو پولیس لاہور کیوں پہنچی؟ شبلی فراز

Mar 14, 2023 | 23:46

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آیا پولیس پیشی سے چار، پانچ دن پہلے کیوں آگئی؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی 18 مارچ کو ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آیا پولیس پیشی سے چار، پانچ دن پہلے کیوں آگئی؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی 18 مارچ کو ہے۔شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ہے، ہمیں کہتے ہیں عمران خان باہر نہیں نکل رہا، ان کا لیڈر باہر بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتار ہوئے تو ہم نے سیکنڈ اور تھرڈ لیڈر شپ کا پروگرام بنایا ہوا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ ملک میں عوام کے لیڈروں کو زندہ نہیں چھوڑا جاتا، عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کرایا گیا۔

مزیدخبریں