واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ایوان نمائندگان میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف کریک ڈاؤن کا بل منظور کر لیا گیا۔ بل کے حق میں 352 جبکہ مخالفت میں 65 ووٹ آئے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کی ایپ سے علیحدگی کیلئے 165 دن دیئے گئے ہیں۔ ٹک ٹاک سے علیحدہ نہ ہونے پر بائٹ ڈانس کی ویب ہوسٹنگ سروس روک دی جائیں گی۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور
Mar 14, 2024