غزہ (نیٹ نیوز) پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام میں غزہ کے بچوں نے غزہ کی دردناک صورتحال بھی بتائی، بچوں کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس نہ کھانے کے لئے روٹی ہے اور نہ ہی صاف پانی، غزہ کی سڑکوں پر نعشیں سڑ رہی ہیں۔ ہر طرف خوف اور دہشت ہے۔ معصوم بچوں نے سوال کیا کہ کیا غزہ کے بچوں کے دوسرے بچوں کی طرح کوئی حقوق نہیں؟