ایک رکن  کی یہودی ٹوپی اتروانے پر امریکی کمشن کا دورہ سعودی عرب منسوخ  

Mar 14, 2024

ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں امریکی کمشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ایک رکن ربی ابراہم کوپر کو یہودی ٹوپی اتارے بغیر درعیہ گیٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جس پر وفد نے احتجاج کرتے ہوئے دورہ منسوخ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کیبا (یہودیوں کی روایتی ٹوپی) اتارنے کے معاملے پر سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت دی گئی ہے کہ واقعہ داخلی پروٹوکول کی غلط فہمی کی بنا پر پیش آیا، بات چیت کے بعد  معاملہ حل ہو گیا لیکن وفد کے دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے کہا کہ ان کا وفد ریاض کے قریب یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی قصبے درعیہ کا دورہ کر رہا تھا جب کمیشن کے سربراہ ربی ابراہم کوپر سے یہودی ٹوپی اتارنے کو کہا گیا۔

مزیدخبریں