اسلام آباد (عزیز علوی) وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات سے مرکز اور صوبے میں ممکنہ تنائو کے خدشات زائل ہوگئے۔ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کی حیثیت سے علی امین گنڈاپور کا وفاقی حکومت پر انحصار کا سائز بھی بہت پھیلائو میں ہے جس کیلئے باہمی رابطوں کی اپنی اہمیت مسلمہ ہے۔ مرکز سے سینئر سرکاری افسروں کی ریکوزیشن، چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تقرریاں، اگلے چند ماہ میں نئے صوبائی بجٹ کی تیاری اور اس کیلئے فنڈزکا حصول، بین الصوبائی تعلقات سمیت کئی عوامل نے کشیدگی کی برف اچانک پگھلا دی۔ شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ خیبر پی کے کا خندہ پیشانی سے خیر مقدم کیا جس سے مرکز اور صوبے کے ورکنگ ریلیشنز میں تیزی سے بہتری آئے گی۔
خیبر پی کے میں چیلنجز نے کشیدگی کی برف اچانک پگھلا دی
Mar 14, 2024