کراچی/لاہور/اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم ثقافتِ پنجاب کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کی ثقافت رنگوں، ذائقوں اور سْروں کا ایک متحرک ترانہ ہے، جس کی گونج پانچ دریاؤں کی سرزمین میں سنائی دیتی ہے۔ پنجاب کے لوگ اپنی محنت، بہادری اور فراخ دلی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ آئیے آج ہم سب مل کر پنجاب کے مالا مال ورثے کے تحفظ اور فروغ کے عزم کا اعادہ کریں۔ پنجابی ثقافت ملک کے دیگر خطوں کی متنوع ثقافتوں کے ساتھ مل کر ہمارے قومی ثقافتی تشخص کا زندہ و جاوداں جوہر تشکیل دیتی ہے۔ آئیے ہم اس تنوع کی قدر کریں اور پرورش کریں جو ہمیں ایک قوم کے طور پر اجاگر کرتا ہے۔
پنجاب ثقافت کا دن آج منایا جائے گا، آئیے ہم اس تنوع کی قدر کریں: بلاول
Mar 14, 2024