اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) خواجہ محمد آصف نے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار کا قلمدان سنبھال لیا۔ خواجہ آصف نے وزارت دفاع کے دفتر کا دورہ کیا۔ سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمود الزماں خان نے اْن کا استقبال کیا۔ دونوں وزارتوں کے سینئر افسروں کے ساتھ وفاقی وزیر کی ایک تعارفی میٹنگ ہوئی۔ وزیر دفاع کو وزارتوں اور ان کے انتظامی محکموں کے کردار اور کاموں بشمول اہم جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرے گی۔
حکومت پاک آرمی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے تعاون کرے گی: خواجہ آصف
Mar 14, 2024