مریم نواز پی آئی سی پہنچ گئیں، کینسر ہسپتال کا پہلا فیز اسی سال مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی آئی سی ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا۔ مریض کی طرف سے ادویات نہ ملنے کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے جلد گھروں تک میڈیسن  سروس شروع کرنے کے بارے میں بتایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی بلاک میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت  دریافت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  نے ہر مریض کے پاس جاکر تسلی دی اور صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وارڈ میں زیر علاج پشاور کی واجدہ گل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک بزرگ مریضہ سے دریافت کیا کہ کدوں دے ایتھے آئے او، ہفتہ  ہو گیا ہے، بزرگ مریضہ نے وزیراعلیٰ کا ہاتھ پکڑلیا اور دعائیں دیں۔ بزرگ مریضہ نے کہا کہ ساڈا لیڈر نواز شریف اے، میرا سلام کہنا، وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف نے جواب دیا کہ نواز شریف کے کہنے پر آپ کا حال پوچھنے آئی ہوں۔  مریم نواز شریف نے مریضوں کو ان کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی کے پروگرام کو جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سرکاری ہسپتالوں میں کرپٹ مافیاز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ فیلڈ ہاسپٹل اور کلینک آن ویل پراجیکٹ کو جلد پوری طرح فنکشنل کیا جائے۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ پراجیکٹ سے متعلق 3 گھنٹے طویل اجلاس میں ہیلتھ ریفارمز اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محمد نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی  سرگودھا ایچ کیو سے متصل اراضی پر بنانے کا فیصلہ  بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ لاہور میں کینسر ہسپتال کا پہلا فیز اسی سال مکمل کرنے اور دو سال میں کینسر ہسپتال کے پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے۔ مریم نواز شریف نے سات روز میں جامع پنجاب ٹورزم پلان طلب کر لیا گیا ہے اور پنجاب بھر میں ٹورسٹ سائٹ کی میپنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں مذہبی سیاحت کیلئے موجودہ مقامات کی میپنگ کی ہدایت بھی کی۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری سیاحت نے ٹورزم اور مذہبی سیاحت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں پنجاب میں وساکھی میلہ منانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو پانچ سال میں ٹورزم حب بنانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ پنجاب میں آنے والے سکھ برادری اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل ٹورسٹ پیکیج دیا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں آنے والے ہر سیاح کو انٹرنیشنل لیول کی سہولیات دینے کیلئے جامع پلاننگ کی جائے۔ مریم نواز شریف کی موجودگی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ پنجاب کے 18 شہروں میں این آر ٹی سی کی معاونت سے سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے۔ سمارٹ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کیلئے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا کہ 18 شہروں میں ائر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔ گجرات، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ٹیکسلا  میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر تک فنکشنل ہوں گے۔ ملتان، بہاولپور، سرگودھا، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ساہیوال، جھنگ، اٹک، حسن ابدال، ڈی جی خان، سیالکوٹ، مری، اوکاڑہ، میانوالی سیف سٹی اسی سال مکمل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ میں بہتری کیلئے ماسٹر پلان طلب کر لیا اور ٹیوٹا حکام کو جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کیلئے پانچ سالہ روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نواز شریف نے ٹیوٹا حکام کو انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ٹریننگ کیلئے میپنگ کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹیوٹا بورڈ کی از نو تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہنرمنند انسانی وسائل ایکسپورٹ کیلئے ڈیمانڈ کا علم ہونا ضروری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...