راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت 498 ملزموں کے خلاف 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیراؤ جلاؤ اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے12 الگ الگ مقدمات کی سماعت مزید کارروائی کیلئے22مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔