پاکستان جاپان ایلومنی کلچرل نائٹ پروگرام کا انعقاد 

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان جاپان ایلومنی کلچرل نائٹ پروگرام کا انعقاداے او ٹی ایس ریجنل آفس لاہور میں کیا گیا۔ جس میں فرینڈز آف جاپان، ایسوسی ایشن کے سابق طلباء ، کلچرل و کاروباری صنعت سے تعلق رکھنے والے معززین کیلئے ایک نائٹ کا اہتمام کیا تھا۔ تقریب میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور،چیئرمین پی جے بی ایف مرتضیٰ مانڈوی والا، سینئر وائس چیئرمین پی جے بی ایف اٹارو ناکاموراسان، صدر پی جے سی اے ڈاکٹر غزالہ عرفان، عبدالرحمن رحمانی نائب صدر ہنڈا اٹلس کارس لمیٹیز، کامران موسیٰ، بانی پی آئی کیو سی، ڈائریکٹر یو ایم ٹی عابد شیروانی، معظم رشید صدر FLASH اعزازی مہمانوںں میں شامل تھے۔افتتاحی کلمات کے دوران چیئرمین اے او ٹی ایس لاہور سید نبیل ہاشمی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان 72 سال سے دوست ہیں۔ ہم بطور پاکستان مینوفیکچرنگ انڈسٹری ہمیشہ تکنیکی تربیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ جس طرح جاپانی حکومت اور ادارے ہمارے پیشہ ور افراد کو مواقع فراہم کر رہے ہیں وہ قابل ذکر ہے۔

ای پیپر دی نیشن