لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما علامہ غلام شبیر قادری نے عالمی تنظیم اہل سنت کے سربراہ پیر محمد افضل قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پیر محمد افضل قادری کی ساری زندگی دین کی خدمت سے عبارت ہے۔ وہ ایک سچے عاشق رسولؐ اور محب وطن پاکستانی تھے۔سید عاشق حسین بخاری ایوب خان ایڈوکیٹ، پروفیسر مطلوب احمد رانا، علامہ نعیم جاوید نوری، پروفیسر زوار حسین مہروی نے پیر افضل قادری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات بلند کرنے کی دعا کی۔